Daily Taqat

اتوار کو شہبازشریف کی اپنی فیملی سے ملاقات نہ ہوسکی نیب نے۔۔۔۔۔

لاہور :  سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی اتوار کو اہلخانہ سے ملاقات نہ ہوسکی، شہبازشریف کے اہلخانہ نے نیب لاہور کو درخواست دی تھی کہ وہ اتوار کو شہباز شریف سے ملنا چاہتے ہیں۔ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نیب نے شہبازشریف کی فیملی کو ان سے ملوانے سے انکار کردیا۔فیملی ذرائع کے مطابق ہفتے میں ایک دن قریبی رشتے داروں سے ملاقات کی جاسکتی ہے، شریف فیملی کی طرف سے ہفتے کو شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، ملاقات اتوار کو ہونا تھی جس سے نیب حکام نے انکار کردیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »