اہم خبرِیں
پاکستان کا 73واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار ا... بھارت نے امن کوداؤ پرلگادیا، ڈی جی آئی ایس پی کے الیکٹرک خریدار کی جانچ پڑتال کی جائے، چیف جسٹس آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے، شاہ محمود قریشی ترکی اورفرانس کی افواج آمنے سامنے، فوجی جھڑپ کا خطرہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو بجٹ خسارے کا سامنا یوٹیوب نے ای میل سروس بند کردی ڈاکٹروں کی طرح سوچنے والا "اے آئی سسٹم" تیار نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ، آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا خیبرپختونخوا، انسداد پولیومہم شروع کورونا وائرس کے مزید 730 کیسز رپورٹ تین ہزار سال قدیم واٹر سپلائی سسٹم پاکستان میں کہاں موجود ہے؟ سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ایران ہتھیاروں کا استعمال بند کرے، امریکا کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ،بچہ جاں بحق سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد قرضوں کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کردی گئی اونرشپ کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے، عمران خان

شہباز گِل کا (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی اور شاہد خاقان عباسی کی ایک تصویر ری ٹوئٹ کی جس پر انہوں لکھا کہ ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاں لوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ شکر منائیں کہ آپ جیسے معمار پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔

شہباز گل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر باہر کسی ملک میں اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی کو عوام کے سر تھوپنے کی کوشش کرتے تو آپ جیسے نااہل ”معماروں” کو محاورتاً نہیں حقیقتاً ”چُن” دیا جاتا یا اس کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیا جاتا جو آپ نے لاکھوں روپے میں بیچے۔



علاوہ ازیں شہباز گل نے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہونے پرمریم صاحبہ کو رنج ہے، آج 5 ہزار ارب روپے قرض واپس کرنے والے سے سوال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2سال میں معیشت کو درست سمت لے جانے پر استعفیٰ مانگا جا رہا ہے درحقیقت بلومبرگ، موڈیز، ورلڈ بینک کا معاشی استحکام کی تعریف کرنا انہیں چبھ رہا ہے۔

معاون خصوصی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت کرنے کی پاداش میں عمران خان مستعفیٰ ہوں؟ حالانکہ ن لیگ ہوتی تو زلزلہ زدگان کی رقم کی طرح 1200 ارب بھی جیبوں میں ڈالا جاتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.