Daily Taqat

میں نیا پاکستان اس لئےنہیں کہتی کہ پاکستان کو ہم نےابھی قائداعظم کاپاکستان بھی نہیں بنایا، شازیہ مری

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کہتی ہیں  کہ حکومت کی اپنی پبلسٹی کم کرکے غریب آدمی کی پریشانیاں دور کرنی چاہئے ، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے ملکی حالات کشیدہ ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاکہ میں نیا پاکستان اس لئے نہیں کہتی کہ پاکستان کو ہم نے ابھی قائد اعظم کا پاکستان بھی نہیں بنایا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو بڑے بڑے دعوے لیکر آئی تھی وہ پورے نہیں کر سکی ، اب قومی اسمبلی میں معیشت پر تقاریر ہوتی ہیں اور اس سے قبل وہ تما م اقدامات کرلئے گئے ہیں جو کرنے سے پہلے پا رلیمنٹ میں آنے چاہئے تھے ۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے ملکی حالات کشیدہ ہوئے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ نان ایشوز پر بات کی جائے اور وہ ذمہ داریاں جو حکومت کے ذمہ ہیں ان سے راہ فرار اختیار کی جائے ۔ انہوں نے کہ حکومت کو اب غریب آدمی کی پریشانیاں دور کرنی چاہئے او ر اپنی پبلسٹی کرنے پر توجہ کم کرنی چاہئے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »