صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو فتنہ قرار دے دیا

صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے شیخ رشیدکو فتنہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سربراہ عوامی مسلم کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو افسوسناک ہے،ان کی گفتگوسپریم کورٹ کو متنازع بناتی ہے،انہیں سپریم کورٹ داخلے سے روکا جائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسے نااہل کرنے کی کوشش کی گئی اسے پوری دنیا اہل سمجھتی ہے، نوازشریف مسلم ممالک کودرپیش چیلنجز کے حل کیلئے کرداراداکررہے ہیں، پاکستان میں کچھ لوگ خوامخواہ خوفزدہ ہوئے ہیں اور نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کو غلط معنی دیئے جا رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مخالفین بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہیں،کوئی شک نہیں عمران خان،شیخ رشیدجمہوری نظام پرخودکش حملہ کردیں،ان کا کہناتھا کہ عوام ،ورکرز اورووٹرز نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کےخلاف کیس التواکاشکار ہے، عدالت کوچاہئے مشرف کیخلاف کیس کی کارروائی آگے بڑھائے،نوازشریف کی طرح اوروں کے مقدمات کوبھی اسی رفتارسے بڑھایاجائے،انہوں نے کہا کہ عالمی نرخ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یازیادہ ہوتی ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں تواگلی بارکم ہوجائیں گی،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہبازشریف میرٹ اورشفافیت کے ساتھ کام کرنے والے انسان ہیں اورمیرٹ کے مطابق کام شہبازشریف کی کامیابی کا راز ہے،ان کا کہناتھا کہ کہاجاتاتھاباقرنجفی کمیشن رپورٹ میں بہت رازہیں،میرے خلاف کہا گیا کہ وزیرقانون نے وائرلیس پر فائرنگ کاحکم دیا لیکن کچھ نہیں ملا،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہترہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.