Daily Taqat

شوکت خانم میموریل اسپتال نے خیراتی فنڈز اکٹھا کرنے کا اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ دیا

شوکت خانم میوریل اسپتال نے خیراتی افطار ڈنر میں فنڈز اکٹھا کرنے کا اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس موقع پر عمران خان نے ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج شوکت خانم کے خیراتی افطارڈنرمیں ہم نے گزشتہ

برس کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے تیرہ کروڑ کی بجائے ساڑھے چودہ کروڑ روپے کے عطیات جمع کئے۔ تفصیلات کے مطابق شوکت خانم میوریل اسپتال ہر سال صدقہ و خیرات کے حصول کے لیے رمضان میں ایک خیراتی افطار ڈنر کا اہتمام کرتا ہے۔ جہاں مخیر حضرات ضرورت مند کینسر کے مریضوں کے لیے عطیات جمع کرواتے ہیں۔ گزشتہ سال اس خیراتی افطار ڈنر میں شوکت خانم میوریل اسپتال نے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم بطور عطیہ جمع کر لی تھی۔ اس سال بھی ایسے ہی شوکت خانم اسپتال کی جانب سے خیراتی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا تا کہ کینسر کے ضرورت مند مریضوں کے لیے عطیات اکٹھے کئے جائیں۔ اس خیراتی افطار ڈنر میں اہلیان لاہور نے کھل کر عطیات دئیے جس پر شوکت خانم میوریل اسپتال نے خیراتی افطار ڈنر میں فنڈز اکٹھا کرنے کا اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس مرتبہ شوکت خانم نے 14 کروڑ روپے سے زائد کے عطیات اکٹھے کئیے جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو ٹوئیٹر پر شئیر کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج شوکت خانم کے خیراتی افطارڈنرمیں ہم نے گزشتہ برس کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے تیرہ کروڑ کی بجائے ساڑھے چودہ کروڑ روپے کے عطیات جمع کئے۔ دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں اپنے لاہور کے ڈونرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »