شوکت خانم اسپتال ٹیکس وصولی کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی: لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے شوکت خانم اسپتال کو ٹیکس کی وصولی کے لئے بھجوائے گئے نوٹسز پر وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست پر مزید کارروائی 29 جنوری کو ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ادارے کو ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہے، قانونی رعایت اور ٹیکس استثنیٰ کے باوجود ایف بی آر نے ٹیکس نوٹس بھجوا دئیے، استدعا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز کالعدم قرار دیئےجائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.