Daily Taqat

سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل سےپیرول پر رہا

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سےپیرول پر رہا کردیا گیا۔ شہباز شریف کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو 5 دن کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کردیا تاہم صوبائی کابینہ کی اجازت سے اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔ سفر کا دورانیہ اس مدت میں شامل نہیں ہوگا۔پیرول پر رہائی کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امراء تک محدود رہیں گے۔ اڈیالہ جیل کا عملہ نگرانی کے لئے ہمراہ رہے گا ۔ محکمہ پنجاب نے جاتی امرا کو سب جیل قرار دیا ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکو سخت حفاظتی انتظامات میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور اور پھر لاہور ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا لے جایا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »