Daily Taqat

سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدرکے پرول کاوقت آج شام 4 بجے ختم ہوجائےگا

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا آج (پیر) شام چار بجے پرول کا وقت ختم ہو جائے گا۔پرول کا وقت ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں انہیں جاتی امرا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی لاہور سے اڈیالہ جیل تک سفر میں ان کے ساتھ رہیں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے پرول بارہ سے سترہ ستمبر تک دیا گیا تھا۔

نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو پرول پر رہائی سابق خاتون اوّل کلثوم نواز کے انتقال پر دی گئی تھی جس کی مدت آج شام4 بجے ختم ہو جائے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات 11 ستمبر 2018 کو لندن میں ہوئی جو کہ گلے کے کینسر میں مبتلا تھیں۔کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن اور پھر جسد خاکی پاکستان پہنچنے پر لاہور میں بھی ادا کی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »