Daily Taqat

ریحام خان کے انٹر ویو کے پیچھے شریف مافیاکا ہاتھ ہے، عمران خان

ریحام خان کے انٹر ویو کے پیچھے شریف مافیا اور مریم نواز ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریہام خان کے انڈیا میں دئیے گئے انٹرویو سے متعلق خاموشی توڑ دی۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران اینکر نے ریہام خان کے انڈیا میں دئیے جانے والے انٹر ویو سے متعلق سوال کیا۔جس انٹرویو میں ریہام خان نے عمران

خان کو جھوٹا قرار دیا تھا۔اس متعلق عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جمائما سے الگ ہوئے 14 سال ہو گئے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس کے خلاف کوئی غلط بات نہیں کی۔اور نہ ہی میں ریہام خان کے متعلق کوئی غلط بات کروں گا۔چاہئے وہ میرے متعلق جو بھی بات کریں۔اور آپ کبھی بھی مجھ سے ریہام خان سے متعلق کچھ غلط نہیں سنیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے ریہام خان پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ وہ استعمال ہو رہی ہے ۔اور اس کے پیچھے شریف مافیا اور مریم نواز ہیں۔عمران نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میری ذاتی زندگی پر حملہ کیا اور اسے یہودی لابی کا نام دیا گیا۔جب بھی الیکشن قریب آتا ہے تو سیتا وائٹ کا قصہ لے آ تے ہیں۔عمران خان نے کہا یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے نصرت بھٹو کی تصاویر جہاز سے پھینکی تھیں۔یہ جب گرتے ہیں تو بہت زیادہ گر جا تے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ریہام خان ان کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان نے انڈیا میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستان کی عدلیہ کو نشانہ بنایا بلکہ عمران خان پربھی الزامات لگائے اور کہا کہ عمران خان نے مجھ سے شادی کو دو ماہ تک چھپائے رکھا۔اس لئے وہ بھی صادق اور امین نہیں ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »