کراچی : اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ میں اگرپی اےسی نہ دی گئی توکسی کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سےمتعلق اسمبلی میں وفاق کی تقلیدکرنی چاہیے، پیپلزپارٹی کے موقف میں تضاد ہے۔فردوس شمیم نے کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کے پاس ہوتی ہے، سندھ اسمبلی کی روایات کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے، جس پارٹی کا چیئرمین ہواس کےممبرززیادہ ہوتےہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو چیئرمین شپ نہیں دی جارہی،دوسری طرف قومی اسمبلی میں شور کیا جارہا ہے۔
[wp_news_ticker_benaceur_short_code]