Daily Taqat

شکیل آفریدی سزا اگلے مہینے پوری ہونے کے بعد رہا ہونے والے ہیں

جب بھی 2011 کے ایبٹ آباد آپریشن کا نام لیا جائے گا ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایک نہ پسندیدہ شخصیت اور ملک کے ماتھے پر لگے ایک بد نما دھبے کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ تاہم اب ان کے بارے میں خبر آئی ہے کہ ان کی رہائی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم ایڈوکیٹ نے تصدیق کی کہ ان کے موکل شکیل آفریدی کو ملنے والی سزا معافیاں لگنے کے ساتھ اگلے مہینے پوری ہورہی ہے۔ جس کے بعد قومی امکان ہے کہ ان کو رہائی مل جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مجموعی طورپر

چار مختلف دفعات میں 33 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس میں تین دفعات میں ان کو 30 سال جبکہ ایک دفعہ میں تین سال کی سزا دی گئی تھی۔ تاہم بعد میں ان کی طرف سے اپیل کی منظوری کے بعد ان کی دس سال کی سزا کم کردی گئی تھی۔ قمر ندیم کے مطابق اگر ملزم کی مجموعی سزا مسلسل شمار کی جائے تو اس کے تحت ان کی سزا معافیاں لگنے کے ساتھ اگلے مہینے پوری ہوجائے گی اور اس طرح ان کو جیل سے رہائی مل جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »