Daily Taqat

شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ نوازشریف کو پیش کر دیا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کے بیان کی مذمت کے بعد سابق وزیراعظم کی جانب سے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر برہمی کے اظہار کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے ملاقات کے لئے پہنچے تو نوازشریف نے طنزیہ لہجے میں کہا اجلاس میں میرا بیان مسترد کرکے آپ کو کیا حاصل ہوا۔

انٹرویو میں کیا غلطی ہوئی تھی مجھے سے؟ اس پر شاہد خاقان عباسی نے ان سے کہا کہ آپ میرے لیڈر ہیں آپ کے جو بھی احکامات ہوں گے۔ میں ان پر عمل کروں گا۔ اس پر نوازشریف نے دوبارہ کہا کہ آپ کی جانب سے میرے بیان کی توثیق ضروری ہے۔ آپ ایسا کریں پنجاب ہائوس چلے جائیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں منیر کے گھر ہونے والی اس ملاقات میں نوازشریف شدید غصے میں نظر آئے۔ پنجاب ہائوس پہنچتے ہی شاہد خاقان عباسی نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کے قدموں میں ڈال دیا۔ پنجاب ہائو س میں وزیراعظم کا ایک بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں نوازشریف کے بیان کی توثیق کی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »