شاہد خاقان عباسی کا جھنگ میں پاور پلانٹ کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب

جھنگ : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جون تک مدت پوری کرے گی اور اس کے بعد عام انتخابات ہوں گے لیکن اگرملک کی سیاسی صورتحال پر نگاہ دوڑائی جائے تو پتہ چلتا ہےکہ مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹ میں انتخابی اصلاحات بل کو پاس کرانے کی راہ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ،اس وقت صرف ن لیگ چاہتی ہے کہ انتخابا ت وقت پر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آج بہت سے اتحاد کی خبریں آرہی ہیں ،زیرو جمع زیرو آخر  زیرو ہی ہوتا ہے ، موجودہ صورتحال میں اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
جھنگ میں پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 80ارب کی لاگت سے 14مہینے کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اور اس وقت بھی ن لیگ کی حکومت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں اتنی کم مدت میں منصوبے مکمل نہیں ہوتے ،جرمنی میں بھی اس طرز کے منصوبے 36مہینوں میں مکمل ہوتے ہیں ۔وزیراعظم نے اس پلانٹ کی افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ مظفر گڑھ میں تیل سے چلنے والا بجلی کا منصوبہ ہے اگر اسے بند کردیں اور اس پلانٹ کی بجلی حاصل کریں تو سالانہ 30ارب روپے کا فائدہ ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو 10ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت تھی ،ہم نے کم وقت میں نہ صرف یہ قلت پور ی کی بلکہ 2030تک کے لیے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین  اول فول بولتے رہتے ہیں۔ لیکن ہماری تربیت نواز شریف نے کی ہے جو نجی محفلوں میں بھی مخالفین کو گالیاں نہیں دیتے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.