جھوٹ،الزام تراشی ،دھرنوں اورانتشارکی سیاست کرنے والوں نے عوام کے ساتھ ظلم کیا، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہتے ہیں کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا، جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کام کیا ،موبائل ہیلتھ یونٹس دانش اسکولوں سے عوام کو بے حد سہولت ملی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی وزیرمملکت عبدالرحمٰن کانجواورلیگی رہنما صدیق بلوچ سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی جبکہ مخالفین نے عوام کی ترقی کی مخالفت ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جھوٹ، الزام تراشی ،دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنے والوں نے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہےانہیں عوام کو جواب دینا ہو گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.