Daily Taqat

صاف پانی کیس میں آج شہباز شریف عدالت میں پیش ہوںگے

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ عدالت نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کررکھا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پیش ہوکر وضاحت کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟سیکورٹی کے نام پر سٹرکوں کی بندش از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔

گزشتہ روز صاف پانی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دروان پنجاب حکومت نےبتایاکہ لاہور میں 54 کروڑ گیلن گنداپانی دریائےراوی میں پھینکاجارہاہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور تو پنجاب کا دل ہے ،اس دل پر کیا پھینکا جا رہا ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب پیش ہوکر وضاحت کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

عدالت نےچیف سیکریٹری کو حکم دیاکہ 7 روز میں صاف پانی کی رپورٹ پیش کریں۔ چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب آج عدالت میں پیش ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »