سعودی پولیس نے شہباز شریف کے لیے جنت البقیع کا دروازہ کھولا لیکن پھر بھی انہیں اندر جانا نصیب نہ ہوا،طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف جنت البقیع گئے تو لوگوں نے ان کے خلاف اتنے نعرے لگائے کہ وہ جنت البقیع کے دروازے سے ہی واپس آگئے ۔آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کے خون کی وجہ سے شریف برداران کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی،یہ دونوں کعبہ کے صحن اور مسجد نبوی میں بھی نہیں جا سکتے ۔طاہر القادری نے دعویٰ کرتے ہوئے بتا یا کہ کل ایک شخص نے مدینہ سے ٹیلی فون کر کے بتا یا کہ نماز جمعہ کے بعد شام کو جنت البقیع جانے کے لیے شہباز شریف دو بار نکلے تو لوگوں نے چور،چور اور قاتل ،قاتل اعلیٰ کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اس دوران سعودی پولیس کے اہلکار ہنس رہے تھے اورکسی نے نعرے لگانے والوں کو نہیں روکا ،حتی کہ جب شہباز شریف جنت البقیع کے دروازے پر پہنچے تو اہلکاروں نے شیڈول سے ہٹ کر دروازہ کھولا مگر سیدہ کائنات فاطمة الزہرہ نے شہباز شریف کو اندر نہیں آنے دیا ، پولیس والے ساتھ تھے دروازہ کھلا ہوا تھا لیکن شہباز شریف وہاں سے پلٹ کر واپس چلے گئے  ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.