شہباز شریف نے پنجاب پولیس پر750ارب روپے خرچ کر دیے لیکن آج تک اس ادارے کو ٹھیک نہیں کر پائے ,طاہر القادری

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرا لقادری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب پولیس پر750ارب روپے خرچ کر دیے لیکن آج تک اس ادارے کو ٹھیک نہیں کر پائے ۔اپنے بیان میں طاہر القادری نے شہباز شریف پر بھر پور تنقید کرتے ہوئے بیان کیا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کا بے دردی سے خون بہایا گیا، اسی سانحہ کی وجہ سے آج تک شہباز شریف کو ایک پل کا سکون نصیب نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے اپنے10سالوں کے دور حکومت میں پنجاب پولیس پر750ارب روپے خرچ کر دیے لیکن آج تک اس پولیس کے ادارے کو ٹھیک نہیں کر پائے۔ پنجاب پولیس انسانوں کے خون سے کھیل رہی ہے سانحہ قصور بھی پنجاب پولیس اور شہباز شریف کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن اب عوام ان کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.