Daily Taqat

شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں،28 دسمبرکوآل پارٹیزکانفرنس ہوگی:طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کا امکان نظرنہیں آتا،28 دسمبرکوآل پارٹیزکانفرنس ہوگی جس میں سیاسی ومذہبی جماعتیں شریک ہوں گی۔جس میں ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔لاہور میں شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے منصوبہ بندی سے ماڈل ٹاون پرحملہ کیا جس میں45پولیس اسٹیشن سے نفری طلب کی گئی، رپورٹ کے مطابق809 شوٹربھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئی پولیس افسرتفصیلات دینے کوتیارنہیں۔طاہر القادری کہتے ہیں کہ اصل کیس تو ماڈل ٹاون کا ہے باقی کیسزاپنے وقت پر کھلیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »