شہبازشریف ایک عزم، ایک حوصلے، ایک ہمت، ایک جذبہ، اور جنون کا نام ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک عزم ایک حوصلے ایک ہمت ایک جذبہ و جنون کا نام ہے،دس سال سے سیاسی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے مگر مخالفین کے سامنے کبھی گٹنے نہیں ڈیکے اور نہ ہی مشکلات کے سامنے ہار مانی یہی وجہ ہے شہبازشریف کی مقبولیت میں دن بہ دن ملک بھر میں عوامی حلقے میں بھرپوراضافہ ہوا ہے ۔اِن مشکلات اب بھی درپیش ہیں مگر وزیراعلیٰ پنجاب ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اور ساتھ ساتھ اپنی توجہ پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی کاموں سے

بھی ہٹنے نہیں دے رہے دن ہو یا رات اپنی تمام تر توانیاں عوام کے فلاحی کاموں پر وقف کئے ہوئے ہیں،حال ہی میں گوجرانوالا میں کامیاب جلسے کے بعد ریلیز ہونے والے گیت ’’بدلا سا ہے سماں،لکھ رہے ہیں نئی داستاں‘‘ میں بھی شہبازشریف نے ایک منفرد انداز و الفاظ میں یہی پیغام دیا ہے کہ ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کئے جاسکتے اور بے بنیاد الزامات سے ہمیں اپنی عوام کے بنیادی حقوق سے بالکل بھی غافل نہیں کیا جاسکتا۔ اِس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ موجودہ حکومت نے اہم شعبوں میں تیز رفتار اور دور رس ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے نمایاں کام کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اکانومی، ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں ریفارمز لانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر کام کیاہے اور صوبہ بھر میںیکساں ترقی کے ماڈل کو اپنانے کی کوشش کی ہے۔شہباز شریف کا وژن اب پنجاب سے بڑھ کر پورے پاکستان تک پھیل چکا ہے۔‎


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.