شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کا حکم جاری

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہبا کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کیلئے پے رول پر فوری رہا کیا جائیگا۔ ان کی پے رول پر رہاِئی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ان کی پے رول پررہائی قانون کے مطابق ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایک یا تین روز کیلئے پے رول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔ ان کی پے رول کی درخواست پر قانونی کارروائی مکمل ہوتے ہی تدفین کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں رہنمائوں کو رہا کیا جائیگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.