شہباز حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائے گی:ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائے گی۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ مال روڈ کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا ، مختلف نظریات والی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلنا آسان نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے سب جماعتیں ایک ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادر ی کاکہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اجلاسوں میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ان کا کہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں سے بہت جلد نجات مل جائےگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.