شہباز شریف گلگت الیکشنز کے پیچھے چھپ کر احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ چھوٹے میاں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگی درباری میڈیا پر آکر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس نہیں آپ کا مردہ بیانیا بیٹھا تھا جب کہ گلگت الیکشنز میں بھی آپکو منہ کی کھانی پڑے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف گلگت الیکشنز کے پیچھے چھپ کر احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، جعلی شیر احتساب کا سامنا کرنے کے بجائے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ قانون کو اپنی جیب میں سمجھنے والے اصل احتساب سے خائف ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.