شاہ محمود قریشی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

سیاستدان کسی بھی قوم کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں، عوام سیاستدانوں کا طرززندگی اپنانے کی کوشش کرتے ہیں، تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو کئی پاکستانی سیاستدانوں کا طرز زندگی عام عوام میں کافی مقبول رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جدید طرز زندگی اپناتے ہیں ، اکثر نوجوان ان کے انداز کو اپناکر فخر محسوس کرتے ہیں مگر اب تحریک انصاف کے اہم رہنما نے بھی پارٹی چیئرمین کے نقش پا پر چلنے کی ٹھان لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی میں زمرد کی انگوٹھی پہنتے ہیں ، انہی کے انداز کو اپناتے ہوئے تحریک انصاف کے اہم رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی زمرد کی انگوٹھی پہن لی ۔ شاہ محمود پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب کے دوران پہلی مرتبہ عمران خان کے انداز کو اپناتے ہوئے منظر عام پر آئے ، انہوں نے انگوٹھی تو سب سے چھوٹی انگلی پر پہنی مگر عمران خان کے انداز سے ہٹ کر انگوٹھی کو اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی کی زینت بنایا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.