Latest news

بھارت آج بھی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے, شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ایران کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہم نہیں چاہتے کہ کوئی خون خرابہ ہو، اگر دو برادر ملکوں میں غلط فہمی ہے تو دور کی جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اےٹی ایف میں آج پاکستان اپنا موقف پیش کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے بہت اچھی اور مثبت گفتگو ہوئی، وہ کل سعودی عرب جائیں گے تاکہ دو برادر ملکوں میں اگر غلط فہمی ہے تو دور کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت آج بھی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.