Daily Taqat

شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط تحریرکیا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورحقائق منظرعام لائے جائیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل چاہتا ہے ،پاکستان ہرسطح پرکشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ 5اگست کا اقدام یکطرفہ،غیرآئینی،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے ، وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ، کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل،عالمی فورمز،اعلانات شملہ،لاہوراور اسلام آباد کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »