Daily Taqat

بھارت کی فرانس کو 20 لاکھ ڈالر کی آفر، آپ جانتے ہیں یہ آفر کس لئے دی گئی، پڑھیے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خاندان کٹے ہوئے ہیں، کشمیر کسی  زمیں  کے ٹکڑے کا مسلہ نہیں ہے،  5 اگست کے اقداما ت نے ہماری تشویش میں اضافہ کیا ہے،  مسلہ کشمیر پر قوم کل بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے، ہم کشمیروں کے پیچھے کھڑے ہیں.

انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر کی آنکھیں نم تھی ان کا درد سمجھ سکتا ہوں،  بھارت نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے آگے رکاوٹیں کھڑی کیں، بھارت نے فرانس کو 20 لاکھ ڈالر کی آفر کی، مسلہ کشمیر پر  روس نے بھی  اپنے رویے میں لچک دکھائی،  انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 45 روز سے کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، مزید انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر سے اپنی نظرین موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان ایسا نہیں کرسکتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »