Daily Taqat

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے پیش نظر مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن و سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔انہوں نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا اور اسے آخری حربہ سمجھتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »