Daily Taqat

مذاکرات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہکہ بھارت اضطراب کی کیفیت میں ہے اور سلامتی کونسل کے اجلاس کی بہت مخالفت کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اُن کی روسی ہم منصب سے مفصل گفتگو ہوئی جس میں روسی ہم منصب کو تفصیل سےپاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا۔ روس ہمارے موقف سےواقف ہےاور ہم روس سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے نکتہ نظر کی حمایت کرے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لندن میں تاریخی اجتماع ہوگا، اسکاٹ لینڈ یارڈ کو معلوم ہے کہ کشمیری اور پاکستانی بڑی تعداد میں یوم سیاہ پرنکل رہےہیں۔ ہماراراستہ امن کا راستہ ہے، ہم نے جنگ کوکبھی ترجیح نہیں دی، اگر کوئی ہم پر جنگ مسلط کرتاہے تو ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے۔کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا کام نیک نیتی سے سلامتی کونسل میں اپنا مقدمہ پیش کرنا اور لڑنا ہے۔ او آئی سی کی تمام قیادت سے کہتا ہوں کہ کشمیرکےمعاملے پر کردار ادا کرے، کروڑوں لوگ او آئی سی کی قیادت کی طرف دیکھ رہےہیں۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »