Daily Taqat

جہانگیر ترین کی محنت اور صلاحیت کا کل بھی معترف تھا آج بھی ہوں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو بولنے کا موقع ملتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی بےشمار خدمات ہیں، ان کی محنت اور صلاحیت کا کل بھی معترف تھا آج بھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کی بے پناہ سیاسی خدمات ہیں، لیکن پارٹی اجلاسوں میں ان کی موجودگی پی ٹی آئی کا کارکن ذہنی طور پر قبول نہیں کر پا رہا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو موقع نہ دیں، ایسے کام نہ کریں کہ پارٹی اور فیصلوں پر انگلیاں اٹھیں، ضمنی انتخاب میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا نان ایشو کو ایشو بنانے کے مترادف ہے، پروگرام کے نام کا مسئلہ نہیں، کام کا مسئلہ ہے، کام کرکے دکھائیں۔شاہ محمود قریشی کے ہمراہ موجود گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر کہا کہ کامیاب سفارتکاری سے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »