Daily Taqat

بھارت اپنے رویے کی وجہ سے کشمیر کو کھو رہا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے  جرمنی میں امریکی  ذرائع کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  پلوامہ میں جانی نقصان پر صدمہ ہوا،  افسوسناک واقعے میں جانیں ضائع ہوئیں، یہ  ہمارا ایجنڈ نہیں،  پلوامہ واقعے  پر بھارت نے بغیر  تحقیق کےرد عمل دیا ہے،  بھارت ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے،  بے بنیاد الزام تراشیوں سے ماضی میں کچھ حاصل ہوانہ ہوگا،  انہوں نے کہہا کہ بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے پاکستان تعاون کو تیار ہے،  پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا بھارت کی خام خیالی ہے،  بھارت پاکستآن کو تنہا کرنے میں ماضی میں بھی ناکام ہوا اور ہوگا،  وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا مقٓبوضہ کشمیر میں جنازوں  کے اٹھنے کا انتظام پاکستان کرتا ہے؟ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی مرضی سے احتجاج کیلئے نکلتے ہیں،  انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے رویے کی وجہ سے کشمیر کو کھو رہا ہے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »