شاداب خان نے کہا کہ وہ بگ بیش کھیلنے کے لیے بڑے پرجوش ہیں ۔

پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں جلوہ گر ہوں گے ۔ شاداب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کا خواب پورا ہو رہا ہے ۔

آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ،جس میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کے ساتھ دوسرے غیر ملکی کھلاڑی لیگ اسپنر شاداب خان ہیں ۔

لیگ سے پہلے شاداب خان نے برینڈن میکلم کے ہمراہ  کہا  کہ آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ خواب رہا ہے ۔ یہاں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملے گا کیونکہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بڑی مشکل ہیں ۔

شاداب خان نے کہا کہ وہ بگ بیش کھیلنے کے لیے بڑے پرجوش ہیں ۔

شاداب خان آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ برسبین ہیٹ نے شاداب خان کے متبادل کے طور پر یاسر شاہ سے معاہدہ کیا ہوا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.