Daily Taqat

اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، ان ہاؤس تبدیلی کے آپشنز پرغور

اسلام آباد: اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے مختلف آپشنز پر بھی غور ہوگا۔

پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر قانون سازی کے حوال سے اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کےارکان ویڈیولنک پر شریک ہیں۔

اجلاسں میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط پر غور کیا جائے گا، اسپیکر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانینِ کی منظوری کےلیے اپوزیشن سے تعاون مانگا ہے، اور اپوزیشن اسٹیرنگ کمیٹی آج اسپیکر کے خط کا جواب بھی بھجوائے گی۔ جب کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے مختلف آپشنز پر بھی غور ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »