شہباز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کس سے معافی مانگی

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے تقریب میں موجود معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی سے معافی مانگ لی ۔ جھنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کیا ساتھ ہی ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ،اس تقریب میں وزیر اعظم اور کئی رہنماﺅں سمیت چینی مہمان بھی شریک تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی نے غریب قوم کے 22 ماہ ضائع کئے،عمران نیازی باتیں بہت کرتے ہیں لیکن ان کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے قرض معاف کرائے اورغریب قوم کااربوں کھربوں لوٹاگیا،وہ کس کوواپس لانا ہے؟۔
عمران خان کو نیازی کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف کو یاد آیا کہ تقریب میں حفیظ اللہ نیازی بھی بیٹھے ہوئے ہیں تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوراً حفیظ اللہ نیازی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تقریب میں حفیظ اللہ نیازی صاحب موجود ہیں ،میں ان سے معافی مانگتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کبھی نتھیا گلی کے پہاڑ سے اتر کر یہ خیال آیا کہ پشاور میں میٹرو بس لگائوں گا ،انہوں نے خیبر پختونخواہ میں ایک فیصد بجلی نہیںبنا سکے اور کہتے ہیں نیا خیبر پختونخواہ بناﺅں گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.