فاروق ستار سینئر سیاستدان ہیں انہیں ضد نہیں کرنی چاہیے:ناصر شاہ
وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار سینئر سیاستدان ہیں انہیں ضد نہیں کرنی چاہیے۔ ایم کیو ایم مزید دھڑے بندی کا شکار ہے۔صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام بلاجواز ہے ،ہمیں خرم شیرزمان کا ووٹ نہیں چاہیے،وہ بتائیں کس نے انہیں پیشکش کی ہے۔