Daily Taqat

دبئی میں جائیدادیں رکھنے والوں کی فہرست ایف بی آرکو ارسال

وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی فہرست ایف بی آرکو بھجوا دیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے دبئی میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے نام اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبرز پر مشتمل فہرست ایف بی آر کو بھجوا کر ضروری معلومات مانگ لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے ایف بی آر کو مراسلہ میں ان پاکستانیوں کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »