سینیٹ الیکشن2018,مسلم لیگ(ن)نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد:حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے مارچ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لیے اپنے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی نے مارچ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں،درخواستیں 27 جنوری سے3 فروری تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد سیکریٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12، 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے شیڈول 2 فروری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ  پیپلزپارٹی کے 26 میں سے 18 اور مسلم لیگ(ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز مارچ میں ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.