راؤانوار کے حق میں بہتر ہے خود سرنڈر کردیں:آئی جی سندھ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھ رہے ہیں، معطل ایس ایس پی ملیر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں،کوشش ہے انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہناتھا کہ راؤانوار کے حق میں بہتر ہے خود سرنڈر کردیں،اگر مجھے پتا ہوتا کہ راﺅ انوار کہاں ہیں تو پکڑکر لے آتا، اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راﺅ انوار کو چاہئے عدالتوں کا سامنا اور قانون کا احترام کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.