Daily Taqat

انتخابات میں دھاندلی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اہم اجلاس کل سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری قومی اسمبلی کریں گے، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

چئیرمین کے عہدے کے لیے حکومت نے پرویز خٹک کو نامزد کر کیا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی پرویز خٹک کے نام کی منظوری دے چکے ہیں۔ اس اجلاس میں کمیٹی کے ضوابط کار کی بھی منظوری دی جائے گی۔

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی 30 اراکان پر مشتمل ہے، کمیٹی میں 20 اراکان قومی اسمبلی اور 10 سینیٹرز بھی شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اپوزیشن جماعتوں‌ کی جانب سے انتخابی نظام کی شفافیت پر شدید اعتراض اٹھائے گئے تھے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے اپنے اولین بیان میں دھاندلی کی تحقیقات کی پیش کش کر دی تھی۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے معاملے پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »