شیریں مزاری کی صاحبزادی نے سکیورٹی اداروں کو کٹھ پتلی قرار دے دیا

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب حاضر مزاری کا کہنا ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے خلاف اس لیے بولتی ہیں کیونکہ یہ اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف مہم چلاتے اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ٹوئٹر پر ایمان مزاری نے لکھا میں سمجھتی تھی کہ پاکستان کی سب سے بہترین چیز یہاں کی فوج ہے ، اگر آپ ماضی میں میری جانب سے لکھی گئی کوئی چیز پڑھ لیں تو آپ کو ضرور حیرت ہوگی کہ آج میں اس نہج تک کیسے پہنچی۔جب میری بھی برین واشنگ ہوئی تو مجھے فوج کے ساتھ اندھی محبت ہوگئی، اور کہا کہ میں کس طرح آپ لوگوں کی مدد کرسکتی ہوں، میری تحقیق میں مہارت ”ملکی خدمت“ میں کافی کام آسکتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.