پنجاب رینجرزکاپولیس کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پنجاب رینجرزنے پولیس کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرکے 7مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پنجاب رینجرزنے پولیس کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کر کے سات مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا،ملزموں کے قبضے سے لیپ ٹاپس اور دیگر مواصلاتی نظام برآمد کر لیا گیا۔