پولیس کا سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 7افراد گرفتار

پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفر کے ہمراہ ملتان کے علاقوں جمیل آباد،رضاآباد،ڈیرہ اڈااورگلزیب کالونی میں سرچ آپریشن کیا ،اس دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق کی ۔اہلکاروں نے 310گھروں کی تلاشی بھی لی اور کارروائی کرتے ہوئے 10افرادکو بھی دھرلیاگیا ۔تاہم زیر حراست افراد کو تحقیقات کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.