اہم خبرِیں
مانچسٹر ٹیسٹ، تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کا پلڑا بھاری تحفظ اسلام بل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ پرپابندی نیب نے وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لئےسیل قائم کردیا پولیس، پٹوار کلچر میں کرپشن ہورہی ہے، عمران خان پنجاب حکومت 50 کروڑ ڈالرقرض لے گی پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی درخواست مسترد لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس، دلہا کا نام ای سی ایل میں شامل بھارت میں سیکڑوں مساجد مندروں میں تبدیل نوازشریف کو سزا دینے والے جج برطرف ایم ایل ون منصوبہ میری زندگی کا مشن تھا، شیخ رشید پاکستان کا نیا نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیص... حکومت کا ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان ملک میں کوروناکیسزمیں کمی، 21 اموات رپورٹ آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کا بھارت سے پھررابطہ احساس پروگرام کے تحت 169 ارب روپے تقسیم پاکستان نے سعوی عرب کا قرضہ واپس کر دیا پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری برطانوی خلائی کمپنی "سپر سانک" کمرشل طیارہ بھی بنائے گی

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مریم اور حسین نواز کے بیٹوں کیخلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور صاحبزادے حسین نواز کے بیٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنید صفدر اور ذکریا شریف کا 12 جولائی کو لندن میں ایون فیلڈ کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد جنید اور ذکریا کو وقتی طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ تحقیقات میں سامنے آیا کہ جنید اور ذکریا خود کو بچاتے ہوئے لڑائی کا حصہ بنے، لہٰذا ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 12 جولائی 2018 کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی تھی۔ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور ایک نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں جنید صفدر کو گرفتار کرلیا تھا۔ لندن پولیس نے حسین نواز کے بیٹے ذکریا کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی۔ جنید صفدر کا مؤقف تھا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے ان پر تھوکا، حملہ کرنے کی کوشش کی اور چھتری اٹھا کر پھینکی۔

دوسری جانب جنید صفدر کی والدہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے اور کوئی بھی ہو گالیاں دینے پر رد عمل تو دیتا ہے۔ اگلے روز پولیس نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو رہا کردیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.