Latest news

عدالتوں کے فیصلوں کو ویلکم کرتے ہیں، آج لوگ میرٹ پر گرفتار ہو رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ  نواز، زرداری اور حمزہ شہباز کو  کرپشن  کے کیسز میں گرفتار کیا گیا ہے، نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا پیشہ ملک سے باہر جارہا تھا،  سارا کا سارا پیسہ 25 اکاونٹس میں جارہا تھا اور وہاں سے بیرون ملک جارہا تھا،  یہ لوگ لوگوں کی جیبوں سے پیسہ  نکال کر اپنی جیبوں میں بھر رہے تھے، جو پیسہ ملک کی فلاح و بہبود کیلئے لگنے تھا  وہ ملک سے باہر چلا گیا، 5 ہزار اکاونٹس ایف آئی اے نے چیک کئے،  سندھ کا پیسہ پہلے مختلف اکاونٹس میں گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے حمایتی کس اخلاقی اقدار پر  ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں،  وعدہ کیا تھا کہ ملک میں ایک طاقتور احتساب کی بنیاد رکھیں گے،  تحریک انصاف اور عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کیا،   اپوزیشن بجٹ پر تنقید کررہی ہے، اکنامک سروے پر تنقید کر رہی ہے،  زرداری نے اور نواز شریف نے پاکستان کو اپنا گھر نہیں سمجھا،  جیسا سلوک دونوں خاندانوں نے کیا ویسا سلوک تو کوئی اپنا بھی نہیں کرتا، دونوں خاندانوں نے پاکستان کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا، عدالتوں کے فیصلوں کو ویلکم کرتے ہیں، آج لوگ میرٹ پر گرفتار ہو رہے ہیں،  مزید ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے قیمتی سال اس سارے معمالے میں ضائع کئ گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.