Daily Taqat

مظفرگڑھ : سکول وین میں دھماکہ، دو بچے جاں بحق

مظفر گڑھ :  قصبہ گجرات روڈ پر سکول وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے سے جھلس کر2بچے جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکے کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 بچے زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق وین میں 20 سے 25 طالب علم سوار تھے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »