میٹرک کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحان کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

میٹرک کے طلبہ و طالبات کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلبا و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.