سوات: سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئےزلزلے کے جھٹکے سوات، مانسہرہ،بٹگرام اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا۔