Daily Taqat

سعودی حکام نے پاکستانی فلموں کو نمائش کی اجازت دیدی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے ملک میں پاکستانی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت شوبز کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے پرامید ہے، ہم آئندہ 2 سال میں فلمی صنعت کو منافع بخش بنادیں گے۔ فواد چوہدری نے سمندر پار پاکستانیوں کو پیش کش کی کہ وہ فلمی صنعت اور ڈرامہ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں، ان شعبوں میں پیسہ لگانے والے افراد کو مایوسی نہیں ہوگی۔

یاد رہے 7 ستمبر کو سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹرعواد بن صالح سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے، اُن کا استقبال وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کیا تھا۔ سعودی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں ولی عہد شاہ سلمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی وزیر نے اپنے ملک میں قید پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے گی۔ ڈاکٹر عواد بن صالح نے مختلف شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں۔ حکومتی سطح پر رابطوں میں اضافے سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں سعودی وزیر اطلاعات نے مختلف شعبوں میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 80 کی دہائی کے آغاز تک فلموں کی نمائش ہوتی تھی، مگر سینما کو شریعت اور معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر ختم کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت نے گزشتہ برس روشن خیالی سے متعلق پروگرام ویژن 2022 کا اعلان کیا۔ جس کے ساتھ سینما کی واپسی ہوئی، خواتین کو ڈرائیونگ کرنے اور اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھنے کی اجازت بھی دی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »