Daily Taqat

سعودی عرب کا پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزارت

حج کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافے کا عندیہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس کی باضابطہ اطلاع وزارت مذہبی امور کو دے دی گئی ہے جس کے بعد رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔واضح رہے کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹا پرائیویٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »