[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے ہیں،وقت ہی بتائے گا،آصف زرداری

[mashshare]

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کیا کھچڑی پک رہی ہے اس کانہیں پتا،شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے ہیں یہ وقت ہی بتائے گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر کا کہناتھا کہ میاں برادران کی سعودی عرب میں موجودگی سے متعلق کئی افواہیں ہیں،افواہ یہ بھی ہے کہ این آر اوکی بات چل رہی ہے،انہوںنے کہا کہ سعودی شہزادے نے کرپشن کے معاملے پرکافی لوگوں کوپکڑا ہے،میاں برادران کی موجودگی پر این آراواورکسی کفیل کوبچانے کی افواہیں بھی ہیں۔آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ جس زمانے میں این آراوہواوہ آمریت کادورتھا،میں جیل میں تھااورکوشش کی گئی کسی طیارے پرچڑھ جاو¿ں،ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب اسلامی دنیا کااہم ملک ہے،خادم الحرمین شریفین کا احترام کرتے ہیں،ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب کے اپنے معاملات ہوں،سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سعودی عرب کا کوئی عمل دخل نہیں تھا،ان کا کہناتھا کہ نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.