سعودی عرب نے پاکستانی طالبعلموں کوسکالرشپ دینے کی پیشکش کردی

جدہ :  پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔  سعودی عرب نے پاکستانی طالبعلموں کوسکالرشپ دینے کی پیشکش کردی ۔ پاکستانی سفیر خان ہاشم بن صدیق کیساتھ ایک ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیرتعلیم احمد العیسیٰ نے بتایاکہ مملکت نے مختلف یونیورسٹیز کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں پاکستانیوں کے لیے مخصوص کوٹہ مختص کر رکھا ہے ۔

دونوں ممالک کے درمیان ایجوکیشنل اور کلچرل پروگرام کی بنیاد پر پاکستانی طلباءکو سکالر شپس دیئے جاتے ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے طلباءکو ایجوکیشنل مواقع سے فوائد اٹھانے میں مدد ملتی ہے ۔ پاکستانی سفارتخانے میں فرسٹ سیکریٹری سردار محمد خٹک نے سکالر شپ اور سعودی حکومت کی سخاوت کو سراہتے ہوئے بتایاکہ پاکستانی سفیر نے سعودی وزیر سے ریاض اور دمام میں ایسے سکول بنانے کا مطالبہ کیا ہے جہاں طلباءکویہ سہولت دی جاسکے جس کی  تعمیر جلد شروع ہوجائےکر دی جائےگی ۔ ہاشم بن صدیق کاکہناتھاکہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے 10سکول ہیں اور وہ تمام کرائے پر ہیں ، ہم دمام اور ریاض میں اپنے دو سکول بنارہے ہیں اور وہ حکومتی شرائط کے مطابق تعمیر کیے جائیں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.